حسن قدرتی ہے یا کریم کا کمال؟صحافی کا زرتاج گل سے سوال

حسن قدرتی ہے یا کریم کا کمال؟صحافی کا زرتاج گل سے سوال
حسن قدرتی ہے یا کریم کا کمال؟صحافی کا زرتاج گل سے سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا حسن قدرتی ہے یا کریم کا کمال؟ سوال پر زرتاج گل شرما گئیں ۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیاسیاسی جدوجہد میں قدرتی حسن صرف اتنا ہی بچا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہورمیں ایک تقریب کے دوران صحافی نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل سے ان کی خوبصورتی کا راز پوچھتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کا حسن قدرتی ہے یا کریم کا کمال ؟تو انہوں نے شرماتے ہوئے مسکرا کر جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو خوبصورت بنایا ہے، گھر والوں کے لیے میں آج بھی خوبصورت ہوں۔
زرتاج گل نے مزید وضاحت دی کہ میں قبائلی ہوں اور ڈیرہ غازی خان سے الیکشن جیت کر یہاں پہنچی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد میں قدرتی حسن صرف اتنا ہی بچا ہے، اب تو میری کلاس فیلوز بھی مجھے نہیں پہنچاتیں۔