سعودی عرب میں فرانسیسی قونصل خانے کا گارڈ چاقو حملے میں زخمی

سعودی عرب میں فرانسیسی قونصل خانے کا گارڈ چاقو حملے میں زخمی
سعودی عرب میں فرانسیسی قونصل خانے کا گارڈ چاقو حملے میں زخمی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں فرانسیسی قونصل خانے کے گارڈ کو چاقو حملہ کرکے زخمی کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جدہ میں قائم فرانسیسی قونصل خانے کے گارڈ پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا، جبکہ زخمی گارڈ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جیونیوز کے مطابق سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور سعودی شہری ہے تاہم زخمی ہونے والے گارڈ کی شہریت نہیں بتائی گئی۔فرانسیسی سفارتخانے نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی اور سعودی حکام نے حملے کے محرکات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

خیال رہے کہ جمعرات کو ہی فرانس کے شہر نیس میں ایک چرچ کے قریب چاقو سے حملہ کرکے تین افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -