یورپ میں توہین رسالتﷺ کے واقعات میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟

یورپ میں توہین رسالتﷺ کے واقعات میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
یورپ میں توہین رسالتﷺ کے واقعات میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی بین المذاہب آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ  ہےکہ ہم دنیا کو دعوت دیتے ہیں آؤ امن کی طرف، ہمارا دین انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں سے بھی حسنِ سلوک کی دعوت دیتا ہے، ہمارا مذہب کہتاہےکہ کسی کےجھوٹےخداکوبھی گالی نہ دو کیونکہ وہ تمارے حقیقی خدا کو گالی دیں گے،مذہبِ  اسلام امن کا پیغام دیتا ہے ، اسلام کسی قسم کی دہشتگری کی حمایت نہیں کرتا،نائن الیون کے بعد اسلام پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہےجس کو یورپی ممالک اچھا نہیں سمجھتے، اس کی وجہ سےوہ ہمارے نبیﷺ کی شان میں گستاحی کرتے ہیں،پوری اُمتِ مسلمہ اضطراب میں مبتلا ہے، وجہ فرانس میں ہمارے نبی اکرم سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کے خاکوں کی اشاعت ہے ۔

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئےعلامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان  نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو خطوط لکھے ہیں تاکہ اقوام متحدہ میں قانون بنایا جائے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی مذہب یا اس کی مقدس کتاب کی بے حرمتی نہ کی کرسکے، جو اس کا مرتکب ہو اُسے سخت سے سخت سزادی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار مدینہﷺ کی آمد سے تاریک دل جگمگا اٹھے ،بے سہاروں کو سہارا مل گیا، انسانیت کوجینے کا سلیقہ مل گیا ،جو اپنی معصوم بچیوں کو زندہ در گور کرتے تھے،محبوبِ کائناتﷺ کی با برکت آمد سے قیامت تک کیلئے عزت و احترام کا مرتبہ مل گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کی جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -