”بھنویں تیر کمان کی مانند تنی ہوئی ،چہرے پر غیر معمولی سنجیدگی “ غریدہ فاروقی نے میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس کی سرکاری تصویر شیئر کردی 

”بھنویں تیر کمان کی مانند تنی ہوئی ،چہرے پر غیر معمولی سنجیدگی “ غریدہ ...
”بھنویں تیر کمان کی مانند تنی ہوئی ،چہرے پر غیر معمولی سنجیدگی “ غریدہ فاروقی نے میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس کی سرکاری تصویر شیئر کردی 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکی پریس کانفرنس کی سرکاری تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے غیر معمولی باڈی لینگوئج کو دیکھا جا سکتا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غرید ہ فاروقی نے تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام لکھا”بھنویں تیر کمان کی مانند تنی ہوئی۔۔آنکھیں وَن پوائنٹ نکتے پر مرکوز۔۔چہرے پر غیر معمولی سنجیدگی اور خفگی کے ملے جلے تاثرات کو عمومی متانت ڈھانپے ہوئے۔۔۔ سیدھی اور کرخت فوجی باڈی لینگوئیج۔۔۔ پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ تمام افواج کے جھنڈوں کا جھرمٹ۔۔آج کی پریس کانفرنس کی سرکاری تصویر“۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے لیگی رہنما ایاز صادق کے بیان پر ردعمل عمل دیا ۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی اس پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ، ریکارڈ کی درستگی کیلئے بات کر رہاہوں ، کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی سے منسلک معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ، فوج پر تنقید کے حوالے سے رینکس اینڈ فائل میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، محمد زبیر کی بات پر اتنا ہی کہوں گا کہ آدھا سچ اور آدھا جھوٹ نہیں بولا جاسکتا۔

مزید :

قومی -