وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت ،بلوچستان کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت ،بلوچستان ...
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت ،بلوچستان کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں بلوچستان کو نظر انداز کیا جاتارہا ہے،جنوبی بلوچستان کے عوام کو غربت اور پسماندگی کا سامنا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جلد جنوبی بلوچستان کا دورہ کرکے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شریک ہوئے۔ کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف ، وفاقی وزرا اور معاوین خصوصی نے بھی اجلا س میں شرکت کی۔ اجلاس میں جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کو جنوبی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے لیے مجوزہ ترقیاتی پیکج پر بریفنگ دی گی۔ 
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ادوارمیں جنوبی بلوچستان کونظراندازکیاجاتارہاہے،جنوبی بلوچستان کے عوام کوغربت اورپسماندگی کاسامنارہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سب سے پہلے بلوچستان کو ترجیح دی، اب جنوبی بلوچستان دیگرعلاقوں کی طرح ترقی کرے گا، جلد جنوبی بلوچستان کا دورہ کروں گا اور جنوبی بلوچستان کے لیے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ گوادربندرگاہ خصوصی اہمیت کی حامل ہے،گوادرملکی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید :

قومی -