بھارت کے 9 بجے حملے کی رپورٹ بالکل ملی تھی، پھر پاکستان نے بھارت کو ایسا کیا پیغام دیا کہ وہ حملے سے رک گیا؟ اسد عمر کا تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے 9 بجے حملے کی رپورٹ بالکل ملی تھی، پھر پاکستان نے بھارت کو ایسا کیا ...
بھارت کے 9 بجے حملے کی رپورٹ بالکل ملی تھی، پھر پاکستان نے بھارت کو ایسا کیا پیغام دیا کہ وہ حملے سے رک گیا؟ اسد عمر کا تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جس میٹنگ کا ایاز صادق نے حوالہ دیا ہے اس میں تو ابھی نندن کی رہائی کی بات ہی نہیں ہوئی تھی، بھارت کے 9 بجے حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ بالکل ملی تھی، وہ حملہ اس لئے رکا کہ بھارت کو پیغام پہنچایا گیا تھا کہ ہمیں حملے کی تیاری کا بھی پتہ ہے اور جواباً اس سے زیادہ کاری ضرب لگانے کی تیاری بھی مکمل ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام  میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایاز صادق کا بیان ایک حیرت انگیز بات ہے، میں اس میٹنگ میں شریک تھا جس کا وہ ذکر کر رہے ہیں وہاں ابھی نندن کی رہائی کی بات ہی نہیں ہوئی تھی۔ ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ اس سے اگلے دن پہلی دفعہ زیر بحث آیا تھا، ایسا سفید جھوٹ کس کو خوش کرنے کے لئے بولا جا رہا ہے؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے 9 بجے حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ بالکل ملی تھی، وہ حملہ اس لئے رکا کہ بھارت کو پیغام پہنچایا گیا تھا کہ ہمیں حملے کی تیاری کا بھی پتہ ہے اور جواباً اس سے زیادہ کاری ضرب لگانے کی تیاری بھی مکمل ہے، ابھی نندن کے جہاز گرنے کے بعد بھارت کو پتہ تھا ہم صرف زبانی دھمکی نہیں دیتے۔

اسد عمر نے کہا کہ ایاز صادق صاحب آپ پتہ نہیں کس کے اشارے پر تاریخ مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، لیکن صرف پاکستان نہیں دنیا گواہی دے رہی ہے کہ بھارت کے اندھیرے میں چھپ کر بزدلانہ وار کا منہ توڑ جواب دے کر افواج پاکستان نے ایک بار پھر دکھایا کہ واقعی اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ابھی نندن کی رہائی کے معاملے پر ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان شریک ہی نہیں ہوئے۔ اس میں آرمی چیف نے شرکت کی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اور انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ اگر ابھی نندن کو نہ چھوڑا تو بھارت رات کو 9 بجے حملہ کردے گا۔

مزید :

قومی -