”سب باخبر رہیں! ریاست پاکستان کی کلیدی شخصیات کے رد عمل کو ناکافی سمجھا جارہا ہے“ میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس کے بعد اینکر پرسن کامران خان کا رد عمل

”سب باخبر رہیں! ریاست پاکستان کی کلیدی شخصیات کے رد عمل کو ناکافی سمجھا ...
”سب باخبر رہیں! ریاست پاکستان کی کلیدی شخصیات کے رد عمل کو ناکافی سمجھا جارہا ہے“ میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس کے بعد اینکر پرسن کامران خان کا رد عمل

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف تقاریر صفدر گرفتاری ایاز صادق ہرزہ سرائی افواج پاکستان کو مربوط سوچے سمجھے انداز سے نشانہ بنانے کی سازش ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ سب باخبر رہیں! میں پوری زمہ داری قدرے تشویش سے کہنا چاہوں گا نواز شریف تقاریر صفدر گرفتاری ایاز صادق ہرزہ سرائی افواج پاکستان کو مربوط سوچے سمجھے انداز سے نشانہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سازش کے جواب میں ریاست پاکستان کی کلیدی شخصیات کے رد عمل کو ناکافی حد درجہ مفاہمانہ سمجھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے نواز شریف کی پاک فوج قیادت پر تسلسل سے گولہ باری پھر ایاز صادق کی کل تین مختلف مقامات پر پاکستان کی بھارت پر فیصلہ کن فوجی فتح کو مودی کی جھولی میں ڈالنے کے بیانات گہری سازش کا پتہ دیتے ہیں۔کامران خان نے مزید کہا کہ یہ سازش محض افواج پاکستان کے خلاف نہیں یہ پاکستان کے وجود کے خلاف سازش ہے۔

مزید :

قومی -