فواد چوہدری نے ایاز صادق کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

فواد چوہدری نے ایاز صادق کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپوزیشن کو کھری ...
فواد چوہدری نے ایاز صادق کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن بچوں والی باتیں کر رہی ہے،ایاز صادق کا غیر ذمہ دارانہ بیان افسوسناک ہے،اگر ایاز صادق کو بات کی سمجھ نہیں آتی تو ہمارے ساتھ بیٹھیں ہم معاملات سے آگاہ کرینگے،اپوزیشن تنقید کرتےوقت حکومت اور ریاست میں تفریق نہیں کرتی، حکومت پر تنقید ہو سکتی ہے لیکن ریاست پر نہیں، عوام نواز شریف، مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے،عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آ سکتے،نواز شریف کے خلاف کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں امن و امان چاہتے ہیں،سیاسی نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہوتا،سیاسی نعروں سے مہنگائی کم ہو گی اور نہ ہی نعروں سے عمران خان کو شکست دے سکیں گے،اپوزیشن کو موقع دیا کہ بیٹھ کر بات چیت کرے اور مسائل کا حل کرے۔انہوں نے کہاکہ عوام نواز شریف مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے،پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں بنانا جو سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں،عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آ سکتے۔

انہوں نےکہاکہ اپوزیشن بچوں والی باتیں کر رہی ہے،یہ اپوزیشن ٹی اے ڈی اے لینے والے لوگ ہیں،ان کو کیا پتا کہ پاکستان کی عزت کیا ہے؟ایاز صادق کو اگر بات کی سمجھ نہیں آتی ہم ان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھیں ہم ان کو معاملات سے آگاہ کرینگے، ایاز صادق کا بیان یہ ثابت کرتا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا غلطی تھی،ایاز صادق سپیکر رہ چکے ہیں ان کی طرف سے ایسا غیر ذمہ دارانہ بیان افسوسناک ہے،یہ لوگ نہیں سوچتے کہ ان کی بات کا بھارت کیا ترجمہ کرے گا؟ہمارا پلوامہ کے بعد کا بیانہ دنیا میں مانا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے،برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا،جلد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -