ایاز صادق کے بیان نے ملکی مفاد کونقصان پہنچایا:شاہ محمودقریشی

ایاز صادق کے بیان نے ملکی مفاد کونقصان پہنچایا:شاہ محمودقریشی
ایاز صادق کے بیان نے ملکی مفاد کونقصان پہنچایا:شاہ محمودقریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ابھینندن کی رہائی سے متعلق وضاحت کے بعد مزید کوئی گنجائش نہیں رہتی۔ایاز صادق کے بیان نے ملکی مفاد کو نقصان پہنچایا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ایاز صادق کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ تھی۔ اس غیر ذمہ دارانہ گفتگو کے بعد بھارت کا وہ ایئر چیف جسے ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہٹایا گیا، اس نے بھی چوڑے ہوکربیانات دیئے ہیں، ایاز صادق کے بیان نے ملکی مفاد کو نقصان پہنچایا۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔ پہلے ہم نے ہندوستان کو سبق سکھایا اور اس کے بعد تناؤ میں کمی لانے کے لیے ابھی نندن کو رہا کیا،اسے کہتے ہیں دانشمندی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اگر ہمارے اندر سے ہی ایسی بولیاں بولی جائیں گی تو اس سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے بیانیے کو تقویت ملے گی جو انتہائی افسوس ناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کے وضاحتی بیان سے لگتا ہے کہ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل گئے۔ایاز صادق کے بیان نے ملک کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان تو پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہتا ہے۔ اگر اس طرح کے بیانات دیئے جائیں گے تو وہ یقیناً انہیں استعمال کرے گا۔اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور اس چیز سے اجتناب کرنا ہے ،جو غلطی ہو گئی اس کو دہرایا نہ جائے۔