’حکومت سے مذاکرات کے حق میں نہیں‘ مولانا فضل الرحمان نے واضح اعلان کردیا

’حکومت سے مذاکرات کے حق میں نہیں‘ مولانا فضل الرحمان نے واضح اعلان کردیا
’حکومت سے مذاکرات کے حق میں نہیں‘ مولانا فضل الرحمان نے واضح اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے واضح کیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں ۔

اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ نہ مذاکرات کرتے ہیں نہ مذاکرات کے حق میں ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات منسوخ کرے اور نئے انتخابات کا اعلان کرے، پاکستان میں حکومت نہیں ہے، جو ہے وہ بیساکھی پر کھڑی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ مسلمان نہیں بلکہ مغربی دنیا شدت پسند ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس کے ساتھ موجود حکومتی معاہدوں کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، حکومت سکیورٹی نہیں دے سکتی تو جلسوں کی سکیورٹی ہم خود کریں گے۔

مزید :

قومی -