”بھارت کو گھس کر مارا“فوادچوہدری نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی

”بھارت کو گھس کر مارا“فوادچوہدری نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
”بھارت کو گھس کر مارا“فوادچوہدری نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے ردعمل میں بھارت کو گھس کر مارا، اگر اس نے آئندہ کوئی ایسی حرکت کی تو دوبارہ گھس کر ماریں گے۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپنے دیئے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کے ردعمل میں بھارت میں گھس کر مارا، اگر بھارت نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو پھر گھس کر ماریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایاز صادق نے جس میٹنگ کا ذکر کیا ،میں بھی اس میں موجود تھا، میٹنگ میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ،ایاز صادق نے من گھڑت واقعہ بنایا۔ ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے لوگوں کو بات کرنے کا پتا نہیں ہے،ان کو حدود و قیود کا خیال رکھنا ہوگا۔

نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ نوازشریف کو لانے کا معاملہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، پہلے مرحلے میں برطانیہ کو خط لکھا ۔انہوںنے دعوی کیا کہ برطانیہ نوازشریف کو15جنوری سے پہلے نوازشریف کو واپس بھیج دے گا۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -