سیاسی مفادات کے لیے فوج کو بدنام کیاجارہا ہے:لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجدشعیب

سیاسی مفادات کے لیے فوج کو بدنام کیاجارہا ہے:لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجدشعیب
سیاسی مفادات کے لیے فوج کو بدنام کیاجارہا ہے:لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجدشعیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل(ر)امجدشعیب نے کہا ہے کہ سیاستدان اپنے سیاسی مفادات کی خاطر فوج کو بدنام کررہے ہیں۔سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے چاہئیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجدشعیب نے کہا کہ سیاستدانوں کے جب سیاسی مقاصد پورے نہیں ہوتے تو وہ فوج کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف عرصہ دراز سے پاک فوج کے خلاف سازشی کا کردار ادا کررہے ہیں، نوازشریف سوچ بچار کے بعد آرمی چیف کو لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب آرمی چیف میرے مطابق کام کرے گالیکن آرمی چیف ادارے ، آئین و قانون کا تابع ہوتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کوئی آئی جی پولیس نہیں جو ان کے ذاتی اورسیاسی مفادات کے مطابق چلے۔ 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے ، ایسے آپس میں بیان بازی سے قومی سلامتی اور ملک کا نقصان ہوتا ہے۔ انہوںنے تجویز دی کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے لوگوں کو لے کرایک کمیٹی بنائی جائے جو سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کو حل کر ے اور معاملات آگے چل سکیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -