چند وزراء کی کارکردگی کی وجہ سے حکومتی ساکھ برقرار ہے: عادل اقبال ایڈووکیٹ

چند وزراء کی کارکردگی کی وجہ سے حکومتی ساکھ برقرار ہے: عادل اقبال ایڈووکیٹ
چند وزراء کی کارکردگی کی وجہ سے حکومتی ساکھ برقرار ہے: عادل اقبال ایڈووکیٹ

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) سیاسی و سماجی شحصیت عادل اقبال ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چند وزراء کی کارکردگی کی وجہ سے ابھی تک حکومتی ساکھ برقرار ہے وگرنہ پارٹی ووٹرز اور سپورٹرز مہنگائی و بے روزگاری کے ہاتھوں سخت پریشان ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں معیشت ، ملک دشمن قوتوں کا متحرک ہونا اور  سیاسی عدم استحکام بڑا چیلنج ہے ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد  چوہدری نے کووڈ 19 میں اعلیٰ کارگرگی کا مظاہرہ کیا۔ پانامہ لیکس سے لیکر اپوزیشن کے اتحاد اے پی ڈی ایم کے بیانیہ کو منطق اور دلیل سے مسترد کرنے میں فواد چوہدری نے کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید :

برطانیہ -تارکین پاکستان -