کیمبرج اینا لیٹیکا بریچ، فیس بک بڑی مشکل میں پڑ گئی

کیمبرج اینا لیٹیکا بریچ، فیس بک بڑی مشکل میں پڑ گئی
کیمبرج اینا لیٹیکا بریچ، فیس بک بڑی مشکل میں پڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ)  کیمبرج اینالیٹیکا کے معاملے پر فیس بک کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیمبرج اینالیٹیکا بریچ میں صارفین کے ڈیٹا کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر  فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر کیا جارہا ہے۔ اس اسکینڈل میں 87 ملین افراد کے فیس بک ڈیٹا کا انتخاب کیا گیا تھا جو انتخابات کے دوران اشتہارات کے لئے استعمال ہورہے تھے۔

انگلینڈ اور ویلز میں تقریبا ایک ملین صارفین کی معلومات کے غلط استعمال پر فیس بک کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔

فیس بک نے کہا کہ اسے اس دعوے سے متعلق کوئی دستاویزات موصول نہیں ہوئی ہیں۔