"او آئی سی اجلاس میں خاکوں کا معاملہ رکھیں گے،کشمیر فتح مکہ اور غزوہ بدر کے راستہ سے آزاد ہوگا"

"او آئی سی اجلاس میں خاکوں کا معاملہ رکھیں گے،کشمیر فتح مکہ اور غزوہ بدر کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نےکہاہے کہ فرانس نے پیغمبر اسلامﷺ سے بغض کا اظہار کیا، عمران خان اور طیب اردگان کی جانب سے آواز اٹھی،او آئی سی اجلاس میں خاکوں کا معاملہ رکھیں گے،کشمیر فتح مکہ اور غزوہ بدر کے راستہ سے آزاد ہوگا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کا حصہ بنیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ زندگی وہ جس پر زمین و آسمان فخر کرے ،مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کا حصہ بنیں گے، ہم یہاں کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں آئے،یہاں گستاخوں اور مودی کے خلاف جمع ہوئے ہیں ،فرانس نے مذموم حرکت کی اور ان کا صدر ساتھ ہے،کوئی چیز محض اتفاق نہیں، منصوبہ بندی ہوتی ہے،عمران خان اور اردگان کی جانب سے آواز اٹھی،فرانس نے پیغمبر اسلامﷺ سے بغض کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ  کفار مسلمانوں  کاٹیسٹ لیتے ہیں کہ کیا  ہم بے چین ہوتے ہیں ؟ جب تک دنیا قائم ہے، غلامان رسولﷺ رہیں گے،۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے کہا کہ کال دیں، کروڑوں لوگوں کا اجتماع کریں،بطور وزیراعظم ذمہ دار اس سب کی قیادت کریں۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے یقین دہانی کرائی، او آئی سی اجلاس میں خاکوں کا معاملہ رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو حق نہیں کہ ختم نبوتﷺ پر ڈاکہ ڈالے،میری زندگی کا مقصد اسلام اور پاکستان ہے،72 سال کے بعد بھی ہندو ڈوگرے کشمیر پر ظلم کر رہی ہے،کشمیر فتح مکہ اور غزوہ بدر کے راستہ سے آزاد ہوگا۔