ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور افغانستان سمیت کون کونسی ٹیموں کے میچ آج کھیلیں جائیں گے؟ آپ بھی جانیے

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور افغانستان سمیت کون کونسی ٹیموں کے میچ آج کھیلیں ...
ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور افغانستان سمیت کون کونسی ٹیموں کے میچ آج کھیلیں جائیں گے؟ آپ بھی جانیے

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20ورلڈکپ میں آج دو میچز کھیلے جائیںنگے۔

پہلا میچ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان دن 3 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا میچ اس حوالے سے اہم ہے کہ جو ٹیم یہ میچ ہارے گی وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔پاکستان نے اب تک ٹی 20 ورلڈکپ میں دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ہی جیتے ہیں جبکہ افغانستان نے اپنا واحد میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلا تھا  اور بڑے مارجن سے جیت اپنے نام کی تھی۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -