یوٹیلٹی سٹورز کیلئے درآمدی چینی کا ٹینڈر مسلسل تیسری بار منسوخ

یوٹیلٹی سٹورز کیلئے درآمدی چینی کا ٹینڈر مسلسل تیسری بار منسوخ
یوٹیلٹی سٹورز کیلئے درآمدی چینی کا ٹینڈر مسلسل تیسری بار منسوخ

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوٹیلٹی سٹورز کیلئے چینی کی درآمد کا تیسرا 50ہزار میٹرک ٹن کا ٹینڈر منسوخ کردیا گیا، ٹینڈر چینی کی مہنگی ترین بولی موصول ہونے کے باعث منسوخ کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹیکس فری درآمدی چینی کی پورٹ پر لینڈنگ تقریبا 120روپے فی کلو میں پڑنی تھی اور اخراجات ملاکر یوٹیلٹی سٹورز کو چینی تقریبا 133روپے سے زائد کلو میں پڑتی، چینی کی کم از کم بولی الخلیج نے دی تھی۔اس سے قبل بھی درآمدی چینی کیلئے ٹینڈر زیادہ بولی کے باعث منسوخ کیا گیا تھا،چینی کی درآمد کیلئے 688 ڈالر فی ٹن کی کم سے کم بولی ملی تھی جبکہ چینی کی پورٹ پر لینڈنگ 116 روپے فی کلو سے زیادہ میں پڑنی تھی.

مزید :

بزنس -