"حکومت اپناقبلہ درست کرنےکی بجائےمیڈیاپرپابندیاں لگا رہی ہے"جماعت اسلامی کا بول نیوز کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ 

"حکومت اپناقبلہ درست کرنےکی بجائےمیڈیاپرپابندیاں لگا رہی ہے"جماعت اسلامی کا ...

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے نجی ٹی وی چینل "بول نیوز" کی بندش پر جماعت اسلامی پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ‏بول نیوز کی نشریات کو فوری بحال کیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی پاکستان کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نےکہاہے کہ پیمرا کی جانب سے "بول نیوز" کی نشریات معطل کرنے کی شدیدمذمت کرتےہیں،حکومت آمرانہ انداز کو اپنائےہوئےہے۔انہوں نےکہاکہ حکومت اپناقبلہ درست کرنےکی بجائےمیڈیاپرپابندیاں لگا رہی ہے، جماعت اسلامی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے،‏بول نیوز کی نشریات کو فوری بحال کیا جائے۔

واضح رہےکہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے  پابندی کے باوجودکالعدم تنظیم کےاحتجاجی مظاہرے کی کوریج کرنے پر بول نیوز کی نشریات بند کردی ہیں ۔دوسری جانب صحافتی تنظیموں نے بھی بول نیوز کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -