کالعدم تنظیم کے مظاہرین احتجاج کے بجائے پرامن طریقہ اختیار کریں: راجہ بشارت 

کالعدم تنظیم کے مظاہرین احتجاج کے بجائے پرامن طریقہ اختیار کریں: راجہ بشارت 

  

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے دوران پولیس پر فائرنگ کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد کی شناخت کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ شناخت ہونے والے افراد کو بلاتاخیر گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے شہید ہونیوالے پولیس ملازمین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہہ کی کہ پنجاب میں جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اسے قانون کے کٹہرے میں لائینگے راجہ بشارت نے کالعدم تنظیم کے اراکین سے کہا کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے بے گناہ ہم وطنوں کی جان و مال سے نہ کھیلیں وزیر قانون نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیم کے احتجاج سے پنجاب کے لاکھوں عوام متاثر ہورہے ہیں جبکہ مریض، مسافراور طلباء ء و طالبات سمیت عام شہری کئی دن سے شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے مظاہرین کو کہا کہ وہ احتجاج کی بجائے پرامن طریقہ اختیار کریں کیونکہ حکومتی نمائندوں سمیت پاکستان بھر کے مسلمان ہر طرح سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت اور حرمت پر دل و جان سے ایمان رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اب تک کے واقعات میں ہر لحاظ سے صرف پاکستان کا نقصان ہوا ہے اور دنیا بھر میں قوم و ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ 

راجہ بشارت

مزید :

صفحہ آخر -