بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے کاروباردوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں، صدر مملکت 

  بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے کاروباردوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں، صدر ...

  

 اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔صدر عارف علوی سے محمد نواز ملک کی قیادت میں آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سازگار کاروباری ماحول، سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے آزادانہ سرمایہ کاری پالیسی اپنائی۔ صدر مملکت نے کہاکہ کاروبار کرنے میں آسانی کے انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی 136 سے 108 ویں نمبر پر آگئی، حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی، مویشی بانی، معیشت کے دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں،حکومت نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے قیام کے ذریعے آئی ٹی شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیے، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے ون ونڈو سہولت سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی۔صدر مملکت نے ترسیلات زر، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کے فروغ میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔ وفد نے کہاکہ کیٹل فارمنگ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان میں ماڈل مویشی فارم قائم کرنا چاہتے ہیں،ملک کا مثبت تاثر ابھارنے، آسٹریلوی کاروباروں اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے کام کریں گے۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -