لندن، یوم سیاہ پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے ہزاروں کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ 

لندن، یوم سیاہ پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے ہزاروں کشمیریوں کا احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی) ہزاروں کشمیریوں نے یوم سیاہ کے موقع پر لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھارت اور مودی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی، مظاہرین نے صرف آزادکشمیر کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے، خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ احتجاجی مظاہرے میں برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کی بڑی تعداد میں شرکت نے 2014  میں لندن میں ملین مارچ کی یاد تازہ کر دی۔احتجاجی مظاہرہ میں تمام سیاسی جماعتوں اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ کشمیر کاز کیلئے سب ایک ہیں۔یوم سیاہ کے موقع پر ہونیوالا احتجاجی مظاہرہ انڈین ہائی کمشن لندن کے سامنے سے شروع ہوا اوربرطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10,ڈاؤننگ سٹریٹ تک مارچ کیاگیا۔اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10ڈاؤننگ سٹریٹ میں ایک یادداشت بھی پیش کی اور مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادیں کہتی ہیں کہ کشمیریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خودکریں۔بھارت کو افغانستان سے سبق سیکھنا چاہیے،جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں ملتا ہم اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے جلد آزادی حاصل کریں گے ہم دنیا کی مہذب قوموں سے کہتے ہیں کہ وہ کشمیری قوم کا ساتھ دیں۔
بیرسٹر سلطان

مزید :

صفحہ آخر -