ملک میں امن و امان خراب کرنے کی ذمہ دار حکومت ہے،پرویز اشرف 

ملک میں امن و امان خراب کرنے کی ذمہ دار حکومت ہے،پرویز اشرف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) یہ تاریخ کی سب سے بڑی ناکام حکومت ہے،ملک میں امن و امان خراب کرنیکی ذمہ دار حکومت ہے،یہ حکومت پارٹ آف سالوشن نہیں پارٹ آف پرابلم ہے،حکمران انتخابی ماحول کو خراب نہ کریں،ہمارے جھنڈے اترے تو انکے بھی اتریں گے۔ پیپلز پارٹی ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف آج بھر پور احتجاج کریگی۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو غدار وطن دینے کا سرٹیفکیٹ جاری کرنیکی اجازت نہیں دی جا سکتی،حکومت وقت خود مشکلیں پیدا کر رہی ہے،پورے ملک میں غیر یقینی اور ہیجانی کیفیت ہے۔انہوں نے ٹی ایل پی والوں کیساتھ جھوٹے وعدے کیے،پیپلز پارٹی سرمایہ داروں کی نہیں کارکنوں کی جماعت ہے اسلم گل منجھے ہوئے سیاسی ورکر ہیں،سب ملکر انکا الیکشن لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پارلیمانی طریقہ ہے کوئی لائیگا ساتھ ہونگے۔3برس گزرنے کے بعد یہ حالت ہے کہ یہ ہر مسئلے کو پیچیدہ بنا دیتے ہیں ای وی ایم پر حکومت اپوزیشن کے تحفظات دور کرے حکومت رینجرز کو آئین کے تحت بلا سکتی ہے۔پولیس اور دیگر لوگوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہے آج سارا ملک سراپا احتجاج ہے،پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں صرف کاغذوں میں ہیں انہوں نے اخلاقیات کو تباہ کر دیا ہے،حکومت کو چلتا کرنا ہو گا۔
پرویز اشرف 

مزید :

صفحہ آخر -