پنجاب، مارچ 2022 میں بلدیاتی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع 

پنجاب، مارچ 2022 میں بلدیاتی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب میں مارچ 2022 میں بلدیاتی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، اس سلسلے میں سیکریٹری بلدیات نورالامین مینگل نے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان سے اہم ملاقات کی جس میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب سائیں بخش، ڈائر یکٹر الیکشن کمیشن پنجاب عبد الحمید اور لوکل گورنمنٹ کے لیگل ایڈوائزرز بھی موجود تھے۔سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے کہا دسمبر میں حد بندیوں کا عمل مکمل کر کے مارچ میں الیکشن کروانے پر غور کیا گیا ہے، 28 دسمبر تک بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہو جائیگی۔ بلدیاتی انتخا با ت کروانے کیلئے انتظامی اور قانونی معاملات مستعدی سے کیے جا رہے ہیں، محکمہ بلدیات الیکشن کمیشن کو اگلے اجلاس میں اپنی تیاریوں کے سلسلے میں آگاہ کریگا،صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا سیکرٹری بلدیات الیکشن کمیشن دسمبر میں حد بندیاں مکمل کر لے گا۔

بلدیاتی الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -