23 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
اسلام آ باد (آئی این پی) 23 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شرکا میں پارلیمنٹیرینز، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے افسران اور سول سوسائٹی کے نماندے شامل تھے، نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کو بدلتی ہوئی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال میں پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا۔نیول چیف نے پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی علاقوں کے عوام کیلئے کیے جانے والے فلاحی اقدامات اور جاری منصوبوں کے حوالے سے ورکشاپ کے شرکا کو آگاہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے شرکا نے بحری امن و استحکام اور ساحلی علاقوں کی ترقی کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
دورہ