مسئلہ یہ ہے حکمران اپنی کسی بات پر پورے نہیں اترتے، خورشید شاہ
سکھر (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کے سبب جو ملک میں صورتحال ہے وہ حکمرانوں کی نااہلی ہے۔ اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فیل ہوچکی ہے، مجھے خوف ہے کہ حکومت کی نااہلی کے سبب حالات بہت خراب ہونے جارہے ہیں، پنجاب میں 60 دنوں کے لیے رینجرز بلا لی ہیں، دو وفاقی وزیر مذاکرات کرنے گئے تھے فیل ہوگئے، وزیر داخلہ ناجانے کیا کیا بول رہے ہیں۔ خورشید شاہ نے مزید کہا ہے کہ مسئلہ یہ ہے کہ حکمران اپنی کسی بات پر پورے نہیں اترتے، صورتحال کو کنٹرول کرنے میں وفاقی اور پنجاب حکومت ناکام ہوچکی ہے۔
خورشید شاہ