پی ٹی آئی 40ہزار ڈونرز کا ریکارڈ پیش کر چکی ہے،فرخ حبیب

 پی ٹی آئی 40ہزار ڈونرز کا ریکارڈ پیش کر چکی ہے،فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آ باد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی جانچ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پیسہ کراس چیک سے آیا تو اسکی رسیدیں ہونی چاہیے تھیں، الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اکانٹس کی جانچ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پیسہ کرپشن اور کک بیکس کا آیا لیکن فرضی رسیدیں بنادی گئیں، پرچیوں پر لکھ کر دے دیا گیا فلاں فلاں نے پیسے دیئے۔ وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ45کروڑ کی ڈپازٹ سلپس، کراس چیک کا ریکارڈ موجود نہیں، 15مارچ کو پیسے جمع،16کو وصولی اور30مارچ کو انٹری ہوتی تھی، سیاسی جماعتوں کو اکاؤنٹس کا ریکارڈ جمع کروانے کا پابند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکانٹس کی جانچ پڑتال ضروری ہے، 45کروڑ روپے جمع کروانے والوں کی رسیدیں کہاں ہیں؟ 3سالوں میں 45کروڑ روپے ن لیگ کے اکاؤنٹس میں آئے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی 40ہزار ڈونرز کا ریکارڈ پیش کر چکی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ریکارڈ پیش نہیں کیا، پاناما میں فلیٹ مان لیے، پیسے کا ریکارڈ مانگا تو کہا رسیدیں نہیں ہیں، نواز شریف نے پارٹی فنڈ کو بھی نہیں چھوڑا، نواز شریف نے پارٹی فنڈ سے ساڑھے 4 کروڑ روپے نکالے ہیں۔
فرخ حبیب 

مزید :

صفحہ آخر -