آل پاکستان سالانہ ختم نبوت  کانفرنس کی جھلکیاں 

 آل پاکستان سالانہ ختم نبوت  کانفرنس کی جھلکیاں 

  

چنیوٹ(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)کانفرنس کا باقاعدہ آغاز صبح 10بجے آیات ختم نبوت کی تلاوت اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ ٭عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیرمولانا مفتی محمد حسن نے افتتاحی دعا اور شرکاء سے خیر مقدمی کلمات ارشاد فرمائے٭کانفرنس کے پنڈال کو ختم نبوت کے رضا کاروں اور سیکورٹی اداروں نے چاروں طرف سے گھیرے میں لیا ہوا تھا٭ سیکورٹی پر مامور رضاکاران ختم نبوت شرکا ء کانفرنس کے لیے خندہ پیشانی اور خوش اسلوبی سے پیش آنے کی عملی تصویر بنے ہوئے تھے۔٭ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ مفکر ختم نبوت حضرت مولانا عزیزالرحمن جالندھری شرکاء کانفرنس سے مثالی اخلاق اور خندہ پیشانی سے ملتے ہوئے نظر آئے اور ملاقات کے وقت تما م کارکنوں کو تحفظ ختم نبوت کے عظیم مقدس مشن کو آگے بڑھانے کی تلقین کرتے رہے۔٭ کانفرنس کے پنڈال کو رنگ برنگے خوبصور ت بینروں اور دلکش سبز رنگ کے سائباں سے سجا یا گیا تھا،بینروں پر ناموس رسالت کے تحفظ اور عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت پر مبنی پیغامات اور تحریرات درج ہیں،٭کانفرنس کی نقابت کے امور مولانا محمد اسما عیل شجاع آبادی،مولانا قاضی احسان احمد،اور مولانا محمد خبیب کے سپرد تھے جو کہ مقررین کو دل نشین اندازمیں خطاب کی دعوت دیتے رہے،٭مولانا غلام مصطفی اور مولانا عزیزالرحمن ثانی اپنی ٹیم سمیت کانفرنس کے عمومی اور خصوصی انتظامات پر مکمل نظر رکھے ہوئے تھے اور شرکاء کانفرنس کو مختلف شعبہ جات کی معلومات فراہم کرتے رہے ٭میڈیا روم اور پریس گیلری میں مولانا عبد الحکیم نعمانی،مولانا عبدالنعیم لاہور مقررین کی تقاریر کے نوٹس پہنچاتے رہے جبکہ مولانا محمد عرفان بزیزی اور مولانا سمیع اللہ اپنی میڈیا ٹیم کے ہمراہ صحافیوں کو کانفرنس کی لمحہ با لمحہ کاروائی پر بریفنگ دیتے رہے ٭کانفرنس میں خط وکتابت کورس اسلام آباد کا وفد جناب خالد مبین کی قیادت میں شامل ہوا ٭کانفرنس کے اسٹیج پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے رہے،اسٹیج اتحاد امت کا حسین منظر پیش کررہا تھا۔

جھلکیاں 

مزید :

صفحہ آخر -