پاکستان ریلوے کو ایک جدید محفوظ ترین ادارہ بنائیں گے، اعظم خان سواتی 

پاکستان ریلوے کو ایک جدید محفوظ ترین ادارہ بنائیں گے، اعظم خان سواتی 

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے روس کے سفیر ڈینیلا گانچ اور اونرری کونسل رشین فیڈریشن اور حبیب رفیق کنسٹر کشن کمپنی کے سی ای او حبیب احمد سے ملاقات کی،ملاقات کے دورا ن مختلف امور پر بات چیت ہوئی، ملاقات کے دوران ریلوے منصوبوں پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر ریلوے کو فعال کرنے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران وزارت ریلوے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔روسی سفیر ڈینیلا گانچ نے بتایا کہ روسی سرمایہ کاری اورٹیکنالوجی پاکستان ریلویز کے مختلف شعبوں کیلئے دستیاب ہے، انہوں نے کہا کہ روسی کو نسل پاکستان ریلویز کی ترقی اور تبدیلی میں دلچسپی رکھتے ہیں،پاکستان ریلویز میں ویگن اور مال بردار ٹرین کیلئے ٹیکنالوجی فراہم کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے اس بات کا خیر مقدم کر تے ہو ئے قومی مفاد میں پیش کی گئی ان کی تجویز اور خدمات کو سراہا۔وزیر ریلوے نے کہاہم پاکستان ریلوے کو ایک جد ید محفوظ ترین ادارہ بنائیں گے۔ہم پاکستان ریلوے میں مسلسل اصلاحات کر رہے ہیں۔تاکہ ہم مختلف شعبہ جات میں نقصان کو کم کر نے کیلئے اقدامات اٹھاسکے۔ اور ہمیں پیداواری صلاحیت برھانے کیلئے آگاہی مہم شروع کر نا ہو گی اور،آئی ٹی سیکٹر میں تیزی سے ترقی کرنے کیلئے میگزن ہیں۔

اعظم خان سواتی

مزید :

صفحہ آخر -