سعودی عرب میں ”یوم سیاہ کشمیر“تقریب،پاکستانی کمیونٹی کی شرکت

سعودی عرب میں ”یوم سیاہ کشمیر“تقریب،پاکستانی کمیونٹی کی شرکت

  

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید کی رہائشگاہ پر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کمیونٹی اور سعودی دانشوروں نے شرکت کی۔سعودی دانشور خالدالمعینا، ڈاکٹر فیض العابدین سابق سفارت کار صالح علی الغامدی او آئی سی میں انسانی حقوق کے نمائندے اور قونصل جنرل خالد مجید نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دے تاکہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ کر سکیں، بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں اس موقع پہ سعودی صحافی وتجزیہ نگار خالدالمعینا نے کہا کہ بھارت کا آرٹیکل 370 اصل مسئلہ ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ مسئلہ کشمیر ایشیاء میں امن کے قیام میں رکاوٹ ہے لہذا بھارت کو پاکستان کیساتھ مذاکرات کے دروازے کھولنے ہونگے۔ فائز العابدین کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اسلامی کانفرنس بلائے اور اس مسئلے کو اس فورم پہ پیش کرے، قونصل جنرل خالد مجید نے آزادی کشمیر کیلئے حکومت پاکستان کی سفارتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ کشمیر کمیونٹی کے کنوینر خورشید متیال اور کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری نے بھی خطاب کیا۔

سعودی عرب تقریب

مزید :

صفحہ آخر -