سعد رضوی نظر بندی کیخلاف درخواست پر کارروائی3 نومبر تک ملتوی، فریقین دلائل کیلئے طلب 

سعد رضوی نظر بندی کیخلاف درخواست پر کارروائی3 نومبر تک ملتوی، فریقین دلائل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر کارروائی تین نومبر تک ملتوی کرتے فریقین کو دلائل کیلئے طلب کر لیا.چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ رات کو لیٹ بنچ بنا ہے صبح ہمارے پاس اطلاع آئی ہے کہ کیس فکس ہو گیا عدالت ہمیں کیس کی تیاری کیلئے  وقت دے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ نے کیس ریمانڈ کیا ہے ہم معاملے کو دیکھیں گے سعد رضوی کے چچا کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع نہیں ہوئی حکومت نے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے صوبائی اور وفاقی ریویو بورڈ نے بھی نظر بندی میں توسیع نہیں کی جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جب نظر بندی میں توسیع ہی نہیں ہوئی تو آپ نے یہ پٹیشن کیوں دائر کی تاہم دونوں فریقین نے عدالت سے درخواست کے قابل سماعت سے متعلق دلائل دینے کے لیے وقت مانگ لیا لاہور ہائیکورٹ نے سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف سماعت  تین نومبر تک ملتوی کر دی.
سعد رضوی 

مزید :

صفحہ آخر -