فلائی اوور کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات کے باوجود تعمیر میں تاخیر کی نشاندہی کی گئی. عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر متعلقہ حکام کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی. اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے مطابق تعمیر میں تاخیر کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کو تعمیراتی کاموں کی وجہ سے شدید نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے. وکیل نے استدعا کی کہ شاہکام چوک کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔
نوٹس جاری