سیشن کورٹ، عدم پیشی پر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ جاری 

سیشن کورٹ، عدم پیشی پر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ جاری 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور کی سیشن کورٹ نے نجی کمپنی کے دعوے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی عدم پیشی پر انکے قابل ضمانت سمن  وارنٹ جاری کر دئیے ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ  نے کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا عدالت نے شہباز گل کی عدم پیشی پر قابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور انہیں تیس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی عدالت نے شہباز گل کو یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا عدالت کے مطابق شہباز گل کو حاضری سے استثنیٰ دیا گیا اور نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دی گئی مگر ان کے نمائندے پیش نہ ہوئے جس پر شہباز گل کے حاضری کے سمن قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں  نجی ترک کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز گل نے کمپنی پر  جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے ملزم کے الزام سے کمپنی کی ساکھ ک نقصان ہوا۔

وارنٹ

مزید :

صفحہ آخر -