رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے گئے

 رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے ایل ایچ وی ڈپلومہ کے پرائیویٹ کالج کے طلباء  و طالبات کو رولنمبر سلپس جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے عدالت نے ہائیکورٹ آفس کو درخواست 23 نومبر کو دیگر درخواستوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی فاضل جج نے مدر اینڈ چائلڈ ہومز کالج فیصل آباد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار ادارہ پاکستان نرسنگ کونسل کے قانون کے مطابق رجسٹرڈ ہے، ایل ایچ وی ڈپلومہ کے سٹوڈنٹس کو معیار پر پورا اترنے کے باوجود رولنمبر سلپس جاری نہیں کی گئی، پاکستان نرسنگ کونسل انتظامیہ نے رولنمبر سلپس جاری نہ کرنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کیے، ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود سٹوڈنٹس کو 16 اکتوبر کو منعقد ہونیوالے امتحان میں نہیں بیٹھنے دیا گیا، عدالت پاکستان نرسنگ کونسل کو سٹوڈنٹس کا امتحان لینے کا حکم دے،عدالت رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل کو سٹوڈنٹس کو رولنمبر سلپس جاری کرنے کا حکم دے۔ 
نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -