ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف  افغانستان کی مدد کریں، چین

ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف  افغانستان کی مدد کریں، چین

  

 بیجنگ (آن لائن) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے عالمی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے کہا ہے کہ وہ اقتصادی مشکلات کے شکار ملک افغانستان کی مدد کریں تا کہ وہاں تعمیر نو کا سلسلہ بحال ہو سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  انہوں نے یہ بات ویڈیو لنک پر افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تہران کی میزبانی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے اس موقع پر بیجنگ حکومت کی جانب سے افغانستان کے لیے تیس ملین ڈالر کے مساوی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اگست میں افغان حکومت سنبھالنے والے طالبان کے مرکزی بینک کے اربوں ڈالر امریکا نے منجمد کر رکھے ہیں۔ تہران میں یہ اجلاس ستائیس اکتوبر کو ہوا تھا۔ 

چین

مزید :

صفحہ آخر -