جامعہ زکریا گریڈ 21کے افسران کیخلاف  صرف رشوت کا مقدمہ، درخواست پر سماعت 

جامعہ زکریا گریڈ 21کے افسران کیخلاف  صرف رشوت کا مقدمہ، درخواست پر سماعت 

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس محمد وحید خان نے جامعہ زکریا کے گریڈ 21 کے افسران کے خلاف   رشوت ستانی کا مقدمہ درج کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 15 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر ظفر اللہ وغیرہ نے کونسل فہد ندیم گجر کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سینئر ترین ملازمین کے خلاف یکطرفہ طور پر کرپشن کا مقدمہ درج کیا جس کے خلاف عدالت نے سٹے جاری کیا ہوا ہے اور مزید کارروائی بھی روک دی گئی ہے اس مقدمہ کو خارج کیا جائے۔علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس محمد وحید خان نے جامعہ زکریا کے افسر  حبیب الرحمان کی رشوت ستانی کا مقدمہ خارج کرانے سے متعلق درخواست اینٹی کرپشن کے نمائندے کے بیان پر نمٹا دی ہے۔

رشوت کیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -