کرپشن کیسز میں رینج افسر جنگلات اور  سابق سکول ٹیچر کیخلاف مقدمات درج 

کرپشن کیسز میں رینج افسر جنگلات اور  سابق سکول ٹیچر کیخلاف مقدمات درج 

  

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) کرپشن کے دو  کیسز میں رینج افسر جنگلات اور سابق سکول ٹیچر کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔ محکمہ انٹی کرپشن نے درخواست گزار محمدعابد کی درخواست پر رینج افسر محکمہ جنگلات خانپور وجیہ الحسن(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کے منی ٹرک پر وجیہہ الحسن نے ملتان سرکاری لکڑی بھجوائی پھر ملتان ریڈ کروا کر پکڑوا دی اور خود مدعی بن گیا پھر معاملہ حل کرنے کیلئے 70ہزارروپے رشوت طلب کی اور مزید 30 ہزار روپے طلب کررہاہے۔ اسی طرح گورنمنٹ گرلز سیکنڈی سکول حبیب آباد کے ہیڈ ماسٹر نے درخواست دی کہ سکول کے سابق ٹیچر اجمل شہزاد نے بوگس اسناد پر نوکری کی جسے برخاست کردیا گیا ہیسابقہ ٹیچر نے 4لاکھ98ہزار683 روپے تنخواہوں کی مد میں وصول کیا جو واپس لیا جائے۔ انٹی کرپشن پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

کرپشن کیسز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -