عروج فاطمہ کیس،2خواتین سمیت تین ملزم 2روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے  

عروج فاطمہ کیس،2خواتین سمیت تین ملزم 2روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے  

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)سول جج ملتان ملک عمران عابد نے 7 سالہ عروج فاطمہ کے اغوا اور قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت تین ملزمان کو  2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزمان دانیال، عائشہ (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

اور ہمنہ سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ مقتولہ کے والد کی جانب سے ایڈووکیٹ ثمرہ بلوچ نے دلائل پیش کئے کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ میں دو مرتبہ زیادتی ثابت ہوئی ہے،، ملزمان سے آلہ قتل و دیگر شواہد حاصل کرنا ہے، ملزمان میں مقامی سوپ فیکٹری کے مالک حارث اسکی والدہ مہر النسا سمیت 5 افراد شامل ہیں، ملزمان کو نوکرانی کی ضرورت تھی جنہوں نے بچی کو اغوا کیا۔ اغوا کا مقدمہ درج ہونے پر ملزمان نے بچی کو نشہ آور ادویات کھلا کر گلہ دبا کر قتل کر دیا، بچی کو قتل کر کے لاش تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں کھیتوں میں پھینک دی تھی۔

عروج فاطمہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -