جنوبی پنجاب: چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری غیر محفوظ 

جنوبی پنجاب: چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری غیر محفوظ 

  

 

ملتان،بوریوالہ،میلسی،ٹبہ سلطان پور، میاں چنوں،گگومنڈی،محسن وال(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

،چشتیاں (وقائع نگار،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار،سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان) جنوبی پنجاب میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیا۔شہرگھراورباہرغیرمحفوظ ہوکررہ گئے ہیں۔ملتان میں دوڈاکوؤں نے ماڈل ٹاؤن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈاکٹر فاروق احمد  سے 60 ہزار روپے اور لیپ ٹاپ چھین لیا۔بستی ملوک پولیس کے علاقے میں تین  ڈاکوؤں نے محمد شبیر سے 16 ہزار روپے، حرم گیٹ پولیس کے علاقیمیں عبدالحنان سے موٹرسائیکل چھین لیاگیا۔چہلیک پولیس کے علاقے سے حفیظ الرحمان اور محمد ثاقب کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے حافظ محمد قاسم نے مظفرآباد پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کیگھر سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ہے مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں محمد ہاشم سے ایک لاکھ 88 ہزار روپیچھین لئے گئے قادر پور راں سے کبیر احمد کی موٹرسائیکل، بستی ملوک پولیس کے علاقے سے قمر حمید کی دکان سے دو لاکھ 40 روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا گلگشت پولیس کے علاقے سے محمد فہد کا موٹرسائیکل چوری جبکہ دہلی گیٹ پولیس کے علاقے میں جمال الدین سے 60 ہزار روپے اور م بائل فون سیٹ چھین لیا گیا۔  تھانہ بی زیڈ کے علاقے رہائش پذیر  ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر فاروق احمد کے گھر گزشتہ روز نامعلوم مسلح دو افراد گھس آئے۔ اسلحہ کے زور پر گھر سے دوران تلاشی 1 تولہ طلائی زیور، ایل ای ڈی، لیپ ٹاپ اور ساٹھ ہزار لوٹ لئے۔  دونوں ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر کو گھر کے باہر روکا اسلحہ کے زور پر گھر کے اندر لے گئے۔ تھانہ بی زیڈ نے کارروائی شروع کردی۔ادھربورے والا میں چند   گھنٹوں میں ڈکیتی اور چوری کی چھ وارداتیں ہوئیں۔ پہلی واردات میں نامعلوم  ڈاکو پنجاب بنک گگومنڈی کی آپریشنل منیجر(خ) سے اڈا کوارٹر پر اسکا پرس جس میں 25 ہزار نقدی،موبائل فون،بینک کے کارڈز اور چابیاں تھیں چھین کر فرار ہوگئے،دوسری واردات تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں ہوئی جہاں نواحی گاوں 417/ ای بی محمد عمر آرائیں سے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار70ہزار نقدی اور تین موبائل چھین کر رفو چکر ہوگئے،تیسری واردات میں نواحی گاؤں 309/ ای بی کے عاشق رسول کو اپنے گھر جاتے ہوئے 257/ ای بی کے قریب دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک 11 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا،چوتھی واردات میں پی بلاک کے رہائشی وسیم بیگ سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسکا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،پانچویں واردات میں نواحی گاؤں 321/ ای بی کے رہائشی نوجوان فرخ ڈوگرکی  موٹر سائیکل چوری ہوگئی،چھٹی واردات میں تھانہ سٹی کی حدود نیو بیرکی میں واقع آٹوز کی دوکان کا مالک علی حسن دوکان بند کرکے گھر چلا گیا صبح واپس آکر دیکھا تو نامعلوم چور اسکی دوکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے،ساتویں واردات بھی تھانہ سٹی کی حدود ڈوگر مارکیٹ میں روشن ملک شاپ میں ہوئی جہاں سے نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر 15 ہزار نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔: میلسی میں سعودیہ پلٹ کے گھر مسلح افراد نے   لاکھو  ں لوٹ لیے۔مالک مکان غلام عباس گھر آیا تو اسلحے کے زور پر اسے ایک  کمرے میں  بند کر باہر سے کنڈی لگادی اور فرار ہوگئے۔ٹبہ سلطان پورمیں ڈکیت ہوٹل پر پہنچ گئے تین ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر سبزی فروٹ کاکاروبارکرنے والے شخص کومارمارکرزخمی کردیااورتین لاکھ بانوے ہزاراورقیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔میاں چنوں تلمبہ روڈ پر فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات،تین  ڈاکو عملے کو یرغمال بنا کرلو ٹ مار کرتے رہے،ڈاکو ہزاروں کی نقدی، کمپیوٹرز،موبائلزلے گئے، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو موصول ہوگئی۔چشتیاں میں معروف ترین روڈقاضی والا روڈنزد مہناج ٹریول اڈہ پر واقع دی روٹس فارمیسی میڈیکل سٹورپر نماز عشا کے بعد تین مسلحہ ڈاکوؤں نے اندر داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر مالک سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقد اور موبائل فونز، قیمتی سامان کے علاوہ سیکورٹی گارڈ سے گن چھین کر فرار ہو گئے۔ڈاہرانوالہ شہرمیں جیو میڈیکل سٹور سے بھی لاکھوں روپے موبائل فونز اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -