کرونا: ڈیرہ میں ایک اور مریضہ جاں بحق، رحیم یار خان میں 3مشتبہ کیسز 

کرونا: ڈیرہ میں ایک اور مریضہ جاں بحق، رحیم یار خان میں 3مشتبہ کیسز 

  

 ملتان،ڈیرہ غازی خان،رحیم یارخان (وقائع نگار،سٹی رپورٹر،بیورورپورٹ)کروناکے باعث ڈیرہ غازی غان میں ایک اورمریضہ جاں بحق ہوگئی۔رحیم یارخان میں تین مشتبہ کیسزسامنے آئے ہیں۔تفیصل کے مطابق(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی  مریض جاں بحق نہیں ہوا۔یکم اپریل 2020  سے 28 اکتوبر   2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 928   ہے۔کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 156 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  62 خالی ہیں۔علاوہ ازیں ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں 2مریضوں کی حالت انتہائی خطرناک ہے ٹیچنگ ہسپتال کے کورونا وارڈ میں داخل ایک خاتون مریض شرماں مائی جان کی بازی ہار گئیں،جبکہ  وارڈ میں داخل کل 8مریضوں میں سے5 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت اور 3 نیگیٹو ہیں.اس کے علاوہ ہسپتال میں گزشتہ روز 224مریضوں کے کرونا سیمپل لئے گئے جن میں 2 مریضوں کا رزلٹ مثبت اور 222 مریضوں کے رزلٹ نیگیٹو آیا۔رحیم یار خان میں صادق آباد کی 30 سالہ شازیہ بی بی بستی مولویاں کا 64 سالہ جے رام اور سکھر کا 55 سالہ گوگی کو کورونا وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ہوئے کرونا وارڈ منتقل کر دیا۔

کورونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -