ایزی پیسہ کا مائیکروفنانس شعبہ کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے معاہدہ 

ایزی پیسہ کا مائیکروفنانس شعبہ کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے معاہدہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل پلیٹ فارم، ایزی پیسہ نے منسلک ڈیجیٹل کے ساتھ شراکت داری اختیار کرلی ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد منسلک ڈیجیٹل (MDPL) کی عملی صلاحیتوں کو ہموار کرنا ہے۔دونوں اداروں کے مابین ہونے والی اس شراکت داری کے ذریعے منسلک، کارکردگی اور طریقہ کار کا نیا معیارمتعارف کراتے نیز کسٹمر کے تجربے کو بہتر بناتے ہوئے ایزی پیسہ کے وسیع پیمانے پر پھیلے ہوئے برانچ لیس بینکنگ نیٹ ورک کے ذریعے قرض کی تقسیم اور واپس وصولی کے قابل ہوجائے گا۔MDPL، لون مینجمنٹ سسٹم (LMS) کے ذریعے مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشنز کے لیے کسٹمر آن بورڈنگ کو ڈیجیٹائز کررہا ہے اور اس کا ایزی پیسہ کے ساتھ ہونے والا معاہدہ، اوپن APIs کے ذریعے آسان اور سہل انضمام میں معاونت فراہم کرے گا۔ایزی پیسہ باہمی شراکت داری اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل مالیاتی منظر نامے میں مستقل بنیاد پر جدت لانے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے اور منسلک ڈیجیٹل کے ساتھ ایزی پیسہ کا اشتراک اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
۔یہ پلیٹ فارم پاکستان کے مالیاتی ایکو سسٹم میں جدت لانے اور عوام کو آسان، باسہولت اور محفوظ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات سے متعارف کرانے کی غرض سے اپنے متعدد شراکت داروں کی توقعات کو مزید وسعت دے رہا ہے۔ایزی پیسہ/ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے ہیڈ آف چینلز، شہزاد خان نے اس شراکت داری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ،"پاکستان کے مالیاتی منظر نامے کو ڈیجیٹائز کرنے کا کام انتہائی اہم اور ضروری ہے، تاہم اس میں ملکی معیشت میں حصہ دار تمام کرداروں کی جانب سے مجموعی کوششیں درکار ہوں گی۔ایزی پیسہ میں ہم تمام اہم اسٹیک ہولڈرزکو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کی اپنی بہترین کوشش کررہے ہیں، جس کے ذریعے وہ اپنی جانب سے فراہم کردہ خدمات کی باآسانی پیشکش کرسکتے ہیں "۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  " منسلک کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری،تمام پاکستانیوں کے لیے کیش لیس معیشت کی تعمیر کے ہمارے دیرینہ مقصد پر مبنی مہم میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔"منسلک کے سی ای او، سید محسن احمد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،"منسلک کے سفرکے آغاز میں ہی، ادارے کی ایزی پیسہ/ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے ساتھ ہونے والی یہ شراکت داری انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ اس کے ذریعے ہمیں نہ صرف ایک مستحکم ڈیجیٹل پیمنٹ پارٹنر تک رسائی فراہم ہوگی، بلکہ اس کے ذریعے ہمارے ممبران، قرض کی تقسیم اور ادائیگیوں کے حوالے سے منسلک کے شیئرڈ سروسز پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔یہ شراکت داری،ہمیں قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی میں سرفہرست مالیاتی شمولیت کے استحقاق کی تکمیل میں ایک قدم آگے لاتی ہے۔اینڈرائیڈ اور iOS پلیٹ فارمز پرایزی پیسہ ایپ تقریباََ10 ملین ماہانہ فعال استعمال کنندگا ن کے ساتھ تمام کیٹیگریز میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی پاکستانی ایپ ہے۔ایزی پیسہ باہمی تعاون اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کو کیش لیس اور مالیاتی طور پر سرگرم ملک میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید :

کامرس -