زونگ اور ریڈ ریٹیل کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے معاہدہ

       زونگ اور ریڈ ریٹیل کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے معاہدہ

  

لاہور (پ ر)پاکستان کی معروف ٹیلی کام اور ڈیجیٹل سروسز کمپنی زونگ فور جی نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے، ریڈ ریٹیل کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی ہے۔  ریڈ ریٹیل ریڈ ٹون گروپ کی سبسڈی ہے اور ریٹیل ڈیجیٹائزیشن پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ ریڈ ریٹیل ایک ریٹیل ڈیجیٹائزیشن پلیٹ فارم جو روایتی ریٹیل اسٹور کو اپنے ہارڈویئر اور سافٹ ویئر پوائنٹ آف سیلز (POS) ڈیوائسز اور سلوشنز کے ذریعے ڈیجیٹل سٹورز کے طور پر تیار کرتا ہے۔  اس باہمی اشتراک کے بعد زونگ کے صارفین کو ریڈ ریٹیل کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں بشمول کریانہ اسٹورز کے نیٹ ورک کے ذریعے ٹاپ اپ اور اپنا بیلنس ری چارج کرنے کی سہولیات میسر ہو سکیں گی۔ زونگ کے ساتھ شراکت داری کے زریعے ریڈ ریٹیل ڈیجیٹل پاکستان کے مشن کے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 زونگ کساتھ شراکت داری کے حوالے سے ریڈ ریٹیل کی سی ای او ماہ نور ندیم کا کہنا تھا کہ ریڈ ریٹیل اور زانگ کاباہمی اشتراک پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ ماہ نوزندیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا باہمی مقصد بنیادی سطح پر ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانا ہے جہاں چھوٹے دکانوں کے مالکان اور ان کے صارفین جدید ٹیکنالوجی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس موقع پر زونگ فور جی کے ترجمان نے ریڈ ریٹیل ہم چھوٹے کے ساتھ شراکت داری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کریانہ اسٹورز کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے میں ریڈ ریٹیل اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ہم اس ضمن میں صارفین کی سہولت کے لیے ریڈ ریٹیل کے ساتھ باہمی تعاون کے خواہشمند ہیں۔ترجمان کا۔مزید کہنا تھا کہ ریڈ ریٹیل کے ساتھ شراکت داری زونگ کی ڈیجیٹل۔پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے جای کاوشوں کی غماز ہے۔ زونگ اپنے صارفین کو جدید ترین سروسز فراہمکرنا چاہتا ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔زونگ فور جی اپنے جدید ترین ڈیجیٹل سلوشنز کے ذریعے پاکستان کا معروف ترین ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک ہے جو اپنے صارفین کی ضروریات کیمطابق بہترین اور جدت سے بھرپور سروسز فراہم کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -