گندم پیداوار میں 7 من فی ایکڑ اضافہ متوقع:ایڈیشنل سیکرٹری

گندم پیداوار میں 7 من فی ایکڑ اضافہ متوقع:ایڈیشنل سیکرٹری

  

ملتان،ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)کوہ سلیمان کے کسانوں کو سبسڈی پر گندم کا تصدیق شدہ، بیماریوں سے پاک بیج تقسیم کرنے کیلئے ڈی جی خان میں محکمہ زراعت کے دفتر(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری بارک اللہ خان نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالہاسال چلنے والے گندم کے پرانے بیج کی نئی سفارش کردہ اقسام سے تبدیلی وزیر اعلیٰ پنجاب کا کوہ سلیمان کے غریب کسانوں کیلئے  احسن اقدام ہے۔ گندم کایہ بیج 90 فیصد سبسڈی پر فراہم کیا جا رہا ہے۔اس منصوبہ پر عملدرآمد سے گندم کی اوسط پیداوار میں 7 من فی ایکڑ کا اضافہ متوقع ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ کوہ سلیمان میں کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کیلئے متعدد عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ڈی جی زراعت ریسرچ ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ اس علاقہ کی ترقی کیلئے مقامی سطح پر فصلوں، باغات اور سبزیات کی بہتر پیداوار کیلئے یہاں پر تحقیق کا عمل شروع کیا گیا ہے۔  ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے کہا کہ امسال گندم کی 4 جدید اقسام اکبر 19، اناج، اجالا اور فخر بھکر کے 3 ہزار بیگ کاشتکاروں میں 90 فیصد سبسڈی پر فراہم کئے جارہے ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -