کاروکاری کا الزام، حاملہ بیوی کو کلہاڑیوں سے مارڈالا: خاتون اور نوجوان قتل 

کاروکاری کا الزام، حاملہ بیوی کو کلہاڑیوں سے مارڈالا: خاتون اور نوجوان قتل 

  

  ڈیرہ غازی خان،جام پور،کوٹ سبزل(سٹی رپورٹر،نمائند ہ پاکستان)مختلف واقعات میں دوخواتین سمیت تین افرادکوقتل کردیاگیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 سبزل کی حدود بستی الٰہی بخش سومرو میں فہیم احمد ولد محب گھنیہ نے اپنی سات ماہ کی حاملہ بیوی  حسیناں کو کاروکاری کا الزام لگا کر اپنے والد کی مدد سے کلہاڑیوں کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا۔ملزم فہیم احمد نے آلہ قتل سمیت  گرفتاری دے دی۔پولیس نے مقتولہ کے والد محبوب احمد گھنیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ڈیرہ غازیخان میں نامعلوم وجوہات کی بناپر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔پولیس تھانہ گدائی کے رہائشی خان محمد نے پولیس کو درخواست دی کہ میرا بیٹا محمد منظور بعمر 38 سال جوکہ پل ڈاٹ پر ریڑھی لگا کر ناشتہ فروخت کرتا تھا۔نامعلوم  شخص میرے بیٹے کو موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا کر سرور کالونی چلا گیا۔دو  نامعلوم ملزمان کے ساتھ مل کر  فائر مار کر   قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں جام پور کے محلہ شیخان جام پور میں گھر میں سوئی ہوئی ثمینہ نامی خاتون کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -