حکومت اور مظاہر ین مفاہمت کاراستہ اختیار کریں،مجاہد عبدالرسول

حکومت اور مظاہر ین مفاہمت کاراستہ اختیار کریں،مجاہد عبدالرسول

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہا ہے کہ حکومت اور مظاہر ین مفاہمت کاراستہ اختیار کریں،ہم امن پسند لوگ ہیں اہل سنت و جماعت کو دیوار سے لگانے کی سو چ رکھنے والے اپنا قبلہ در ست کریں، مو جودہ حکومت ملک میں خون خرابے والا ماحو ل پیدا کرنے سے باز رہے۔

 ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے سنی تحریک پنجا ب کے ہنگامی اجلا س میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے مزید کہاکہ اہل سنت وجماعت کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،علما ء بر یلو ی کے خلا ف انتقامی کارروائیو ں کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جا رہاہے جس سے ملک کے حالا ت کو خراب کر نے کی ساز ش کی بو آ رہی ہے موجودہ حکمران ہمیں پرامن رہنے دیں،پوری مکتبہ اہل و سنت جماعت کو سڑکو ں پر آ نے پر مجبور نہ کیاجائے۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت نے جو بھی معاہدے کیے ہیں ان پر حکومت فوری عمل کر ے،پرامن مظاہر ین پر شیلنگ اور گو لیاں چلا کر مزید حالا ت کو خراب نہ کیاجائے،اگر حکومت نے مذاکرات کاراستہ اختیارنہ کیا تو پھرملک بھرمیں ہو نے والے مظاہروں کو روکنا حکومت کے بس کی با ت نہیں ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -