وفاقی وزیر ایجوکیشن نے انسٹیٹیوف آف فیشن ڈیزائن کا دورہ کیا

وفاقی وزیر ایجوکیشن نے انسٹیٹیوف آف فیشن ڈیزائن کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وفاقی وزیر  برائے ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ، پرو چانسلر شفقت محمود نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن (پی آئی ایف ڈی) کا دورہ کیا اور پی آئی ایف ڈی سینٹ کے 11 ویں اجلاس کی بطور ڈپٹی چیئرپرسن سینٹ صدارات کے امور سرانجام دئیے۔اس موقع پر سیکرٹری تجارت  محمد صالح احمد فاروقی، وائس چانسلر پروفیسر حنا طیبہ خلیل، مسٹر گوہر اعجاز، احمد فاروق بازئی، وی سی  بی یو آئی ٹی ایم ایس، میاں کاشف اشفاق، پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، وی سی، جی سی یولاہور اور دیگر معززین،پی آئی ایف ڈی سینٹ ارکان بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر حنا طیبہ نے سینٹ کے نئے اراکین کو خوش آمدید کہا۔اجلاس میں سالانہ بجٹ -22 2021 کی منظوری دی گئی۔