معاشی حالات ملک کو بند گلی کی طرف لے کر جارہے ہیں،عابد علی

 معاشی حالات ملک کو بند گلی کی طرف لے کر جارہے ہیں،عابد علی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی سماجی جمود کے حالات ملک کو بند گلی کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ عدم استحکام احتجاج اور سڑکوں راستوں کی بندش نے ملک میں نظام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ حکومت بحران کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالے تاکہ ملک میں استحکام پیدا ہوسکے اور بے چینی ختم ہوسکے۔ 

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح ہر دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ کاروبار اور تجارتی حلقے دشوار اور کٹھن حالات سے دوچار ہیں۔ قومی تاجر اتحاد لاہور حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ ملک میں رواداری اور مفاہمت کے ساتھ مسائل حل کئے جائیں۔

 تحریک لبیک پاکستان ملک کی سیاسی سٹیک ہولڈر ہے ریاست شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے مصالحت کے ساتھ راستہ نکالے۔ بازار کاروبار تجارتی حلقے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں حکومت حالات میں بہتری پیدا کرے تاکہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوسکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -