میجر (ر) رفیق حسرت نے ریئلٹرز کی حمایت کا اعلان کر دیا

میجر (ر) رفیق حسرت نے ریئلٹرز کی حمایت کا اعلان کر دیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے سابق صدر ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی نامور شخصیت اور سابق صدر میجر(ر) رفیق حسرت نے اپنا گروپ بنانے میں ناکامی کے بعد اپنا وزن رئیلٹرز گروپ کے پلڑے میں ڈال دیا۔کہا گیا ہے ڈی ایچ اے رئیلٹرز کے صدارتی امیدوار ابو بکر بھٹی کے ساتھ گزشتہ 3سال سے جاری سرد جنگ کے خاتمے اور ابو بکر بھٹی کی حمایت پر راضی کرنے میں فیئر اینڈ لائل گروپ کے چیئرمین شیخ احتشام، بزرگ رہنما چوہدری اعجاز اور ابو بکر بھٹی کے ساتھ جنرل سیکرٹری کے امیدوار آصف اعوان نے اہم کردار ادا کیا۔ یاد رہے میجر رفیق حسرت گزشتہ تین ماہ سے تسلسل کے ساتھ مختلف گروپوں کے رابطے میں تھے۔رئیلٹرز کی حمایت کے اعلان سے ایک رات پہلے الخدمت گروپ کے چیئرمین میاں طلعت احمد سے بھی طویل مذاکرات کئے  میجر رفیق حسرت کی حمایت کے اعلان کے بعد ابوبکر بھٹی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا اب میرا گروپ سب سے بڑا ہو گیا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -