پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے، مائیکل وان

پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے، مائیکل وان

  

لندن (یواین پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب دوسری ٹیمیں بھی امید لگائیں گی کہ ان کا سامنا پاکستان سے نہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم ہے اور کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 مائیکل وان نے کہا کہ میرے خیال میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کوالیفائی کرینگی۔کریں گیپاکستان کے مدمقابل سیمی فائنل میں جو بھی ٹیم آئے گی اس کے لئے پاکستان کو شکست دینا مشکل ہوگا۔ کیونکہ پاکستانی کھلاڑی اس وقت مکمل فارم میں ہیں اور ان کو ہرانا کسی بھی ٹیم کے لئے آسان نہیں ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -