پیر سید جلال الدین نقشبندی قرآن و سنت پر کاربند تھے،میاں شفیع

پیر سید جلال الدین نقشبندی قرآن و سنت پر کاربند تھے،میاں شفیع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان کے مرکزی صدر الحاج میاں محمد شفیع جلالی، مرکزی ناظم اعلیٰ قاری سکندر حیات جلالی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات صاحبزادہ حسن ممتاز جلالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی قرآن و سنت اور اصولْ و فروعِ اہل سنت پر مکمل کاربند تھے۔ مسلکی معاملات میں وہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی قدس سرہ العزیز اور حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی کے نظریات کے ترجمان و پاسبان تھے۔ انہوں نے بعض جاہل مسلمانوں میں آنے والی خرافات اور بدعات کا سختی سے مقابلہ کیا۔ یہ بات بڑے افسوس سے کہنی پڑتی ہے کہ وہ جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ بھکھی شریف جو حضرت حافظ الحدیثؒ تعالیٰ علیہ نے 1940ء  میں قائم کیا تھا اور جس نے قرآن و سنت کی بڑی خدمت کی۔

 آج اس کے در و دیوار صرف معیارِ تعلیم کے لحاظ سے ہی نالاں نہیں بلکہ وہاں کے مہتمم اور ناظم مبینہ طور پر بد اعتقادی کے دلدل میں پھنس چکے ہیں۔ دوسری طرف آستانہ عالیہ مقدسہ بھکھی شریف کے موجودہ سجادہ نشین اعتقادی پختگی سے محروم ہو چکے ہیں۔ حضرت حافظ الحدیث قدس سرہ? العزیز کے خاندان کے موجودہ افراد کے ویسے تو آپس میں بھی شدید اختلافات ہیں، لیکن اصول اہل سنت کی مخالفت کرنے، کروانے میں یہ سب ایک پیج پر ہیں۔ آج جب حضرت حافظ الحدیث قدس سرہ? العزیز کے مرید خاص اور آپ کے مشن کے وارث ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی عقیدہء ختم نبوت اور عقیدہء معصومیت کے سلسلہ میں نہایت ہی حساس اور پرزور اصلاحی تحریک چلا رہے ہیں۔ خانوادہء حافظ الحدیث کے افراد کو چاہیے تھا کہ اگر وہ خود اہل سنت میں تیزی سے سرایت کرنے والے رفض کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے تو کم از کم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کا تو ساتھ دیتے۔ لیکن انہوں نے الٹا بدعقیدہ پیروں اور روافض کا ساتھ دیا اور ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو پسِ دیوارِ زندان دھکیلنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ مرکزی انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان نے یہ فیصلہ کیاہے کہ اپنے پیر و مرشد کامل، رازی دوراں حضرت حافظ الحدیث قدس سرہ? العزیز کے نظریات کے تحفظ کے لیے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کا ہرسطح پر ساتھ دیں گے جو ایک طویل مدت سے عقائد کی سرحدوں پہ پہرا دیتے آ رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -