مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب

    مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی سالگرہ  کے کیک کاٹنے کی تقریب گذشتہ روز  پارٹی آفس نصیر آباد میں ہوئی، تقریب کی صدارت لارڈ میئر لاہور کرنل مبشر جاوید کی سربراہی میں ہوئی، تقریب میں وحید عالم، رمضان صدیق، غزالی بٹ، مہر ا شتیا ق،حافظ میاں نعمان،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سابق ایم پی اے فرزانہ بٹ،مہر محمود ارشد خان،حاجی امداد حسین، شہباز حید رنسیم بانو سمیرا امجد، شہزادی کبیر نسیرین نواز، منظور بٹ،تنویر ضیاء بٹ، صبغت اللہ سلطان آسیہ فیروز سمیت کارکنو کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مریم نواز کی سالگرہ کا کیک  لاہور کے لارڈ میئر کرنل مبشر جاوید،نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ کاٹا۔

، اس موقع پر مریم نواز، میاں نواز شریف میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف کی درازی عمر اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے عوام فاقوں پر مجبور ہیں،عمران نیازی کہتا تھاکہ جس ملک میں ڈالر پیٹرول گیس کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو سمجھ لو وزیر اعظم چور ہے،اب فیصلہ عوام کی عدالت میں ہونا ہے انشااللہ عوام فیصلہ کریں گے،ٹیکسز جمع نہ ہوئے تو پیٹرول لیوی کو چھ سو ارب روپے تک پہنچا دیا،ہر دن قوم ساڑھے تیراں ارب روپے کی مقروض ہو رہی ہے، چالیس فیصد روپے کی قدر گر گئی جس سے اربوں روپے کی قوم مقروض ہوجاتی ہے،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن سے مہنگائی کا عذاب لانے کی تیاریاں مکمل ہیں،ریاست مدینہ میں ایک دن عوامْ کو سکھ کا سانس نہیں آیا،تین سال سے جھوٹ  سنتے ہیں،چور چور کے نعرے لگاتے تھے،شہبازشریف نے میثاق معیشت پر دعوت دی تو چور لٹیروں کے نعرے لگاتے رہے لیکن ملکی معیشت نہ سنبھل سکی،ہٹ دھرم وزیر اعظم اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے لیکن ملکی معیشت تباہ کردی

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -